Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں اپریل کے اختتام تک کورونا پھیلنے کا خدشہ

شائع 08 اپريل 2020 01:53pm

فائل فوٹو

ملک میں اپریل کے اختتام تک کورونا پھیلنے کے خدشے کا اظہار کردیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے اپریل کے آخر تک ملک میں کورونا کیسز میں اضافے کا خدشہ ظاہر کردیا۔

کورونا کی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا، لوگوں کے جمع ہونے سے وائرس تیزی سے پھیلنے کا خطرہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ احتیاط ہی کورونا کا علاج ہے، قوم ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے بیماری کا سنجیدگی سے مقابلہ کرے،

انہوں نے مزید کہا کہ  خدا کے واسطے اس غلط فہمی میں نہ رہیں کہ پاکستانیوں کو کچھ نہیں ہوگا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ  بزرگوں کیلیے یہ بڑی خطرناک بیماری ہے، وینٹی لیٹر نہ ہوئے تو علاج نہیں کر پائیں گے۔